ہٹیاں بالا، سابق وزیراعظم سردار تنویرالیاس کے حق میں عدالتی فیصلہ ، اظہارتشکر ریلی کا اہتمام

ہٹیاں بالا (عمر بھٹی راجپوت سے ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے عدالتی فیصلے پراظہار تشکر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے کشمیریوں کے حق میں دوٹوک موقف کی حمایت میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں سول سوسائٹی، صحافیوں، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار تنویر الیاس نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ، عدالتی فیصلہ ان کے حق میں خوش آئند پیشرفت ہے۔

کوآرڈینیٹرسید انعام گیلانی، عدنان فاطمی، شیراز منظور، نوید سکندری، اور حسن ہمدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کئے ،نوجوانوں کو روزگاری کی فراہمی کیلئے متعدد پراجیکٹس دیئے۔ ان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر، تعلیم، اور صحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔

سردار تنویر الیاس نے بطور وزیراعظم خصوصی طور پر نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کیے، کاروباری طبقے کو سہولیات فراہم کیں، اور سیاحت کے فروغکیلئے تاریخی اقدامات کئے۔

سردار تنویر الیاس کی قیادت میں آزاد کشمیر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملا، اور عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے مکمل کئے۔مقررین نے اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر کا کشمیری عوام کے حق میں واضح اور مضبوط موقف کشمیریوں کے حوصلے بلند کرنے کے مترادف ہے۔

سیدانعام گیلانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر سطح پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

شرکاء نے سردار تنویر الیاس کے ویژن کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے تاکہ کشمیر کے عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Scroll to Top