مشرف جاوید گیلانی کا وادی لیپا کے نئے انتخابی حلقے کی حمایت کا اعلان

ہٹیاں بالا(کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ سات جہلم ویلی کے رہنما یونین کونسل چکہامہ کے موضع بانڈی بالا پیراں کی معروف سماجی شخصیت سید مشرف جاوید گیلانی کا لیپہ ویلی کے الگ انتخابی حلقہ کے قیام کی حمایت کا اعلان۔

مشرف جاوید گیلانی نے کشمیر ڈیجیٹل نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی و آبادی کی سہولیات کے پیش نظر لیپہ ویلی کی 50 ہزار سے زائد آبادی کو الگ انتخابی حلقہ بنایا جائے۔

تحصیل لیپہ کی پسماندگی، غربت ، بےروزگاری کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے جب لیپہ کے عوام کی اسمبلی میں اپنی مقامی نمائندگی ہو ۔… گزشتہ روز یہاں لیپہ ویلی کے وفود سے ملاقات کے دوران مشرف جاوید گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم لیپہ ویلی کے عوام کے حقوق کی بحالی، مسائل کے حل کیلئے انکے ساتھ ہیں۔

لیپہ کی عوام کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا ہمیں ادراک ہے۔ حکومت وقت اسمبلی نشست کیلئے قانون سازی کرے۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر مزید حلقے قائم کئے جائیں تاکہ اسمبلی میں عوام کی بہتر نمائندگی ہو سکے ۔

مشرف جاوید گیلانی نے کہا کہ عوام کے حقوق، مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حلقہ سات کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں نے عوام کا بری طرح استحصال کیا ہو اور یہی لوگ الگ اسمبلی نشست ، ٹنل کی تعمیر اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں ۔

Scroll to Top