بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل ) وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے ڈسٹرکٹ بار بھمبر کے نومنتخب عہدیدران سے حلف لیا ،وزیراعظم آزادکشمیرانوارالحق نے بھمبربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی دشمن کی سازشیں ناکام ہونگی،بھارتی شرانگیزی سے تحفظ کیلئے ہمیں تیار رہنا ہوگا۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ ہمیں فرنٹ فٹ پر اپنی آزادی کی جنگ بطور کشمیری خود لڑنا پڑے گی،قومیں لڑنا جانتی ہیں انھیں اپنی منزل سے بڑی سے بڑی طاقت بھی نہیں روک سکتی،
وزیراعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کا لازوال اور انمٹ رشتہ ہے،سازشیں کرنے والے ہر جگہ ناکام ہوں گے،حق اور صداقت کو ہمیشہ کامیابی نصیب ہوتی ہے، ریاست کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے
وزیراعظم نے خبردار کرتےہوئے کہا کہ بھارت چنددنوں سے ایل او سی کے پاس خلاف ورزیاں کررہاہے تاہم پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،بھارت چنددنوں سے ایل او سی کے پاس خلاف ورزیاں کررہاہے ۔ریاست کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے،
وزیراعظم آزادکشمیر کا بھمبر ڈسٹرکٹ بار کے لیے20لاکھ روپے کا اعلان،اختیارات کا ناجائز استعمال بند کردیا۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹبرپال پروگرام،سسرال پال پروگرام بند،ٹیکس چوروں پرہاتھ ڈالا ہے ظالم کوکوئی معافی نہیں ،مظلوم کا حامی ہوں۔