حویلی آزادکشمیر میں موسم صاف، خشک اور سرد رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

حویلی کہوٹہ:، آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں زیریں علاقوں میں مطلع صاف جبکہ بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہےگا حویلی میں خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے باعث خشک سردی کی شدت برقرار ہے ، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی برقرار ہے ،

دوسری جانب کہوٹہ شہر میں صبح کادرجہ حرارت منفی 1 تک گر گیا۔ شہر اور زیر علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کا زور نہ ٹوٹ سکا ۔ خشک سردی کے باعث موسمیاتی بیماریاں بھی سر اٹھانے لگیں ۔

بچوں میں کھانسی ، نمونیا پیٹ کی بیماریاں معمول بن گئیں۔ بارشوں اور برفباری نہ ہونے کے باعث شہر میں پانی کی قلت کا بھی سامنا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کا یہ سلسلہ آمدہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ریکارڈ کیے گئے درجہِ حرارت میں شہر کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 2 تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آمدہ ہفتے تک شہر میں موسم کہیں صاف اور کہیں ابر آلود رہے گا۔

مریم نواز کا آزادکشمیر کے طلباء کو بھی ہونہار سکالرشپ دینے کا اعلان

Scroll to Top