آٹھ فروری کو پاکستان تحریک انصاف کا پاورشو تاریخ ساز ہوگا،بلال منہاس

حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل ) 8 فروری 2024 کو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ اکثریت جماعت کو سائیڈ لائن کرکے17 سیٹوں والوں کو حکومت میں بٹھا دیا گیا۔ اس حوالے سے پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا ، کارکنان تحریک انصاف 8 فروری کو یوم سیاہ میں بھرپور شرکت کریں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے رہنما بلال منہاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

بلال منہاس نے کہا کہ کارکنان تحریک انصاف یوم سیاہ کی تقریب میں شرکت کر کے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی کے نظریہ کو پروان چڑھائیں ۔این اے 57 سے ہماری امیدوارہ میڈم سیمابیہ طاہر ستی جو تقریباً 61 ہزار کی لیڈ سے جیتیں ان کو رات کی تاریکی میں فارم 47 کے تحت ہرا دیا گیا ۔

لوگوں کے حق حکمرانی چھین کر امپورٹڈ سرکار نے شب خون مارا ہے اب بہت جلد قائد پاکستان عمران خان جھوٹ پر مبنی کیسز سے باعزت بری ہو کر ان کا حساب برابر کریں گے۔اس وقت پاکستان اور کشمیر کے اندر تحریک انصاف کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جار ہا ہے جس کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلساز حکومت کارکنان تحریک انصاف کو نشانہ بنانے کے بجائے اگر ممکن ہو سکے تو ملک کی بہتری پر توجہ دیں۔ 8فروری کو پاکستان تحریک انصاف کاتاریخ ساز پاورشو ہوگا جس میں کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے قائد عمران خان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کاعملی ثبوت پیش کریں گے۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولاکوٹ کے صدر اور نائب صدر کے الیکشن کا شیڈول جاری

Scroll to Top