نیلم ویلی، محکمہ شاہرات ملازمین بھی سراپا احتجاج، چارٹر آف ڈیمانڈ کی فوری منظوری کا مطالبہ

نیلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل)نیلم ویلی میں محکمہ شاہرات کے ملازمین کا احتجاج، کام چھوڑ ہڑتال،پی ڈبلیو ڈی ملازمین نے سرخ جھنڈے اٹھا کر حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی۔

محکمہ شاہرات ملازمین نے حکومت سے کنٹریکٹ ،ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے،اپر گریڈیشن  سمیت  ہاڑر ایریاز،رسک الاونسز کا مطالبہ کردیا

بارش برفباری کے باجودپی ڈبلیو ڈی ورکر یونین کے ممبران کی کثیر تعداد میں احتجاج میں شرکت۔ہڑتالی ملازمین نے حکومت سے فوری چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ کیا۔

پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین نےمطالبات پورے نہ ہونے کہ صورت میں پورے آزادکشمیر میں ہڑتال کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاور ہاؤس کھٹائی حکام کی من مانیاں عروج پر، نیا ٹرانسفارمر لگانے میں ناکام، ہٹیاں بالا اندھیرے میں ڈوب گیا

Scroll to Top